اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ملک میں مہنگائی کے رجحانات پر نظر رکھنے کیلئے وزیر اعظم کی قائم کردہ اسٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں آنے والے دنوں میں مہنگائی پر ممکنہ طور پر اثر انداز ہو سکنے والے بنیادی ملکی و بین الاقوامی عوامل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں خاص طور حالیہ سیلاب کی روشنی میں ان کے غریب اور کم آمدنی والے طبقات پراثرات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور بڑی فصلوں کی صورتحال کی باقاعدہ نگرانی کرنے اور ضرورت پڑنے پر صوبائی حکومتوں اور وفاقی اداروں کے ساتھ مل کر انتظامی اقدامات کی سفارش کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس کے دوران خاص طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور بالخصوص سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور کمزور طبقوں پر اثر انداز ہونے والی اشیائے ضرویہ کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کا فیصلہ کیا گیا، وزیر خزانہ نے وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور پاکستان ادارہ شماریات کو صوبوں کے ساتھ مل کر گندم، چاول اور چینی جیسے اہم غذائی اجناس کے دستیاب ذخائر کا فوری طور پر جائزہ لینے کہ ہدایت کی۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...