سیلاب کے اثرات، ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 5 فیصد ہوگئی

06 ستمبر ، 2025

اسلام آباد،ملتان (این این آئی،سٹاف رپورٹر)ملک میں حالیہ سیلاب کے اثرات مہنگائی میں اضافے کی صورت میں سامنے آنے لگے، ہفتہ وار بنیادوں پر افراط زر کی شرح میں 1.29 فیصد کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد مجموعی مہنگائی کی سالانہ شرح 5.07 فیصد پر پہنچ گئی۔پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیاء مہنگی اور 4 سستی ہوئیں جبکہ 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے ٹماٹر 46.03 فیصد اور آٹا 25.41 فیصد مہنگا ہوا۔