اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے بجلی کے قرض میں 50 ارب روپے کی کٹوتی کر دی، قرضے کی مجموعی رقم 1.275 ٹریلین روپے سے کم ہوکر 1.225 ٹریلین روپے رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے توانائی کے شعبے کی مالیات کو ازسرِ نو ترتیب دینے کے لیے ایک اہم اقدام کے تحت وفاقی حکومت نے اپنے مجوزہ قرضے میں 50 ارب روپے کی کمی کر دی ہے، جس سے قرضے کی مجموعی رقم 1.275 ٹریلین روپے سے کم ہوکر 1.225 ٹریلین روپے رہ گئی ہے۔ نظرثانی شدہ رقم اس وقت سامنے آئی جب پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے جزوی طور پر اپنی مالی ذمہ داریوں کو کم کیا اور متعدد اہم ادائیگیاں نمٹا دی گئیں، جس کے نتیجے میں مجموعی قرض کا بوجھ کم ہو گیا۔ سنٹرل پاور پرچیز ایجنسی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 18 کمرشل بینکوں کے کنسورشیم کے ساتھ نظرثانی شدہ قرض کی منظوری دے دی ہے۔ اب جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے چھ روزہ دورہ چین سے واپس آ چکے ہیں تو توقع ہے کہ یہ تقریب جلد ہی منعقد ہوگی۔ حکام کے مطابق قرض کی رقم پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو منتقل کی جائے گی تاکہ باقی ماندہ واجبات ادا کیے جا سکیں۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...