اسلام آباد(صالح ظافر) بھارت اروناچل پردیش میں سیانگ ندی پر ایک بڑا ڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ چین پہلے ہی اس ندی پر دنیا کا سب سے بڑا ہائیڈرو پاور ڈیم بنا رہا ہے جسے چینی علاقے تبت میں یارلنگ سانگپو ندی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس پر 167 بلین امریکی ڈالر لاگت آئے گی۔ مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ ندی بھارت پہنچ کر سیانگ کہلاتی ہے اور پھر بہتے ہوئے برہم پترا بن جاتی ہے۔ برہم پترا بھارت کے بعد بنگلہ دیش میں داخل ہوتی ہے اور جمنا ندی بن جاتی ہے۔چین کے ڈیم کے جواب میں، اب بھارت اروناچل پردیش کی متنازع ریاست میں سیانگ ندی پر ایک بڑا ڈیم بنانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بھارتی ماہرین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ چین اپنے ڈیم کو ان کے خلاف ایک بڑے واٹر بم کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔ چین صاف توانائی کی ضرورت کے بارے میں بات کر رہا ہے اور بھارت اسٹریٹجک وجوہات کا ذکر کر رہا ہے۔ دونوں منصوبوں نے ان علاقوں کے لوگوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے جو بعد میں پانی میں ڈوب جائیں گے۔بھارت میں انجینئرز اور ماہرین کی جانب سے کیے گئے سروے کے خلاف لوگوں نے مظاہرہ شروع کر دیے ہیں۔ انہوں نے کھدائی کے لیے علاقے میں پہنچی بھاری مشینری کی مزاحمت کی ہے۔ اروناچل پردیش میں سیانگ کے آس پاس رہنے والی قبائلی برادریوں کو خدشہ ہے کہ ان کے گاؤں پانی میں ڈوب سکتے ہیں۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...