اسلام آ باد (رانا غلام قادر )اسلام آباد ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔ قانون کا اطلاق پورے ملک پر ہوگا اور فور طور پر نافذالعمل ہوگا۔ اتھارٹی ایک کارپوریٹ ادارے کی حیثیت رکھے گی۔ مقدمات دائر کرسکے گی، بل یہ اتھارٹی جائیداد رکھ سکے گی۔ خریدوفروخت کرسکے گی اور معاہدے کرسکے گی۔ کوئی بھی ورچوئل اثاثہ جات سروس کیلئے بغیر لائسنس کام نہیں کرسکے گا خلاف ورزی کرنیولا جرم کا مرتکب ہو گا، اتھارٹی منی لانڈرنگ ،دہشت گردی مالی معاونت روک تھام کیلئے اقدامات، تحقیقات ،انضباطی کارروائیاں، جرمان کرسکے گی، اتھارٹی کا صدر دفتر اسلام آباد میں ہو گا۔ کہیں بھی علاقائی دفاتر قائم کر سکے گی۔ اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات اور سروس فراہم کنندگان کے لیے لائسنس جاری، معطل یا منسوخ کرسکے گی۔ اتھارٹی ورچوئل اثاثہ جات کی نگرانی اور ضابطہ کار کے لیے ضوابط بنائے گی۔ اتھارٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی، اتھارٹی تحقیقات کے اختیارات،انضباطی کارروائیاں اور جرمانے عا ئد کرسکے گی۔ اتھارٹی کے امور کو چلانے کے لیے ایک بورڈ ہوگاجو اتھارٹی کا اعلیٰ پالیسی ساز ادارہ ہوگا،۔ اتھارٹی کے بورڈ کا چیئرمین، دو ارکان وزارت خزانہ اور وزارت قانون سے ہوں گے۔ بورڈ اپنی منظوری سے مزید ارکان کو مشیر کے طور پر شامل کر سکتا ہے ۔ اتھارٹی کے بورڈ چیئرمین اورغیرسرکاری ارکان کی مدت ملازمت تین سال ہوگی۔ کوئی بھی شخص ورچوئل اثاثہ جات سے متعلق سروس فراہمی کے لیے بغیر لائسنس کام نہیں کرسکے گا۔ بغیر لائسنس کام کرنے والا شخص جرم کا مرتکب قرار پائے گا جس پر جرمانہ عاید ہوسکتا ہے۔ لائسنس حاصل کرنے کا خواہش مند شخص اتھارٹی کو مقررہ فیس کے ساتھ درخواست دے گا۔ درخواست گزار کی مالی،انتظامی قابلیت اور مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کی جانچ پڑتال اتھارٹی کرے گی،۔اتھارٹی ضابطہ کی خلاف ورزی،مالی استحکام میں ناکامی پر لائسنس منسوخ کرسکے گی۔ اتھارٹی کو معائنہ کرنے،ریکارڈ طلب کرنے اور فریقین کو طلب کرنے کا اختیار ہوگا۔ اتھارٹی خلاف ورزی پر سروس بند کرنے اور لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کرسکے گی۔ اتھارٹی عدالت یا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لے سکے گی، بللائسنس یافتہ ادارے صارفین کو خدمات بارے مکمل اور شفاف معلومات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے۔صارفین کے مالی اثاثوں کی حفاظت، شکایات کا ازالہ، اور فراڈ سے بچاؤ کے لیے مناسب اقدامات ہوں گے۔
کراچی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی کل توانائی کا 51 فیصد حصہ گرین...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ 2026۔27 میں آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا تخمینہ لگایاگیا...
اسلام آباد قومی اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق...
اسلام آباد وفاقی بیور وکریسی میں تقرر وتبادلے،ڈائر یکٹرلوکل فنڈ آڈٹ بلوچستان ماجد علی کی خدمات وزارت دفاع...
اسلام آباد پاکستانی پانی روکنے کی بھارتی کوشش اعلان جنگ کے مترادف ہوگی دفتر خارجہ کا انتباہ،تفصیلات کے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی حکومت کا پیش کردہ پاکستان اکنامک سروے 2025-26 مسترد کرتے ہوئے اسے...
کراچی اردوان کا نیتن یاہو پر سخت وار، ہٹلر کے راستے پر چلنے" کا الزام،نیتن یاہو نے ترک صدر کو "یہود مخالف آمر"...
کراچی میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ۔ تاریخ میں پہلی بار تین ممالک...