مالی، بس پر فائرنگ سے31مسافر جاں بحق

05 دسمبر ، 2021

بماکو(اے ایف پی) مالی میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 31 افرادجاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں دیہاتیوں کو لے کر بازار جانے والی ایک مسافر بس پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ ملزمان نے پہلے ٹائر پر فائرنگ کرکے بس روکی اور پھر مسافروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔