پیراگوئے میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

05 دسمبر ، 2021

اسونکوائن(اے ایف پی) پیراگوئے میں ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پیراگوئے کے شمال مغربی علاقے میں ایک انجن والا طیارہ پرواز بھرتے ہی ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ زمین پر گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔