لاہور (آصف محمود بٹ) صوبہ پنجاب میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا عمل اس وقت تعطل کا شکار ہوگیا ہے کیونکہ صوبائی حکومت سے وفاقی حکومت کو اختیارات کی منتقلی کے بعد قانونی اور انتظامی ابہامات سامنے آئے ہیں۔ وفاقی سیکورٹی ادارے کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کردہ باضابطہ مراسلے میں اس حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ ذرائع نے ’’جنگ‘‘ کو بتایا کہ سیکرٹری داخلہ پنجاب کو لکھے گئے اس خط کی نقول سیکرٹری قانون کو بھی ارسال کی گئی ہیں، جس میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رجسٹریشن کے عمل میں درپیش تکنیکی مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے اور اس ضمن میں قانونی رہنمائی مانگی گئی ہے تاکہ صوبے بھر میں عمل کو یکساں اور ضابطے کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ 2019 تک مدارس کی رجسٹریشن کی ذمہ داری صوبائی سطح پر ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، پرائسنگ، ویٹس اینڈ میژرز (IPW&M) کے پاس تھی، تاہم پالیسی اصلاحات کے بعد یہ اختیار وفاق کو منتقل کر دیا گیا اور ڈائریکٹر جنرل ریلیجس ایجوکیشن (DG RE) کو مرکزی اتھارٹی نامزد کیا گیا۔مراسلے میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ ماضی میں IPW&M کے تحت رجسٹرڈ تمام مدارس ازخود غیر رجسٹرڈ تصور ہوں گے اور اب انہیں نئے وفاقی نظام کے تحت ڈی جی ریلیجس ایجوکیشن کے ذریعے دوبارہ رجسٹر ہونا ہوگا۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ’’ضلعی انتظامیہ نے چند تکنیکی مسائل کی نشاندہی کی ہے اس حوالے سے تمام متعلقہ فریقین کی رہنمائی کے لیے قانونی وضاحت فراہم کی جائے۔‘‘
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...