اسلام آباد( تنویر ہاشمی ایشیائی ترقیاتی بنک کی مالی معاونت سے چلنے والے این ایچ اے کے این 55منصوبے کے ایوارڈ میں مبینہ تاخیر اور ایوارڈ میں مبینہ بدانتظامی اور نااہلی کے معاملات اٹھانے پر کنٹریکٹر کےکنسورشیم نے چیئرمین سینٹ کے بعد ایس آئی ایف سی کو بھی خط لکھ دیا ، منصوبے کو اے ڈی بی اور حکومت کی منظوری کے مطابق ایوارڈ، پارلیمانی کمیٹیوں کی مداخلت سے روکنے کا مطالبہ ، واضح رہے کہ سینٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور نے پیر کو اپنے اجلاس میں این ایچ اے کو اس منصوبےکے ایوارڈ کو کالعدم قرار دینے کی ہدایت کی ہوئی ہےاور اس منصوبے کے ایوارڈ میں مبینہ طورپر بدانتظامی اور نااہلی کے الزامات عائد کیے ہیں ، جس پر چین کی کمپنی این ایکس سی سی اور دیگر کمپنیوں کے کنسورشیم نے ایس آئی ایف سی کو باضابطہ شکایت میں تمام ضوابط کے تحت منصوبے کی منظوری کے باوجود تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، کنسورشیم کے نمائندہ ژاؤ یونگ چاؤ نے ڈائریکٹر جنرل ایس آئی ایف سی میجر جنرل اسد الرحمان چیمہ کو خط میں کہا ہے ٹرانچ۔تھری سی اے آر ای سی منصوبے کا مقصد 326 کلومیٹر طویل راجن پور،ڈیرہ غازی خان،ڈیرہ اسماعیل خان انڈس ہائی وے (این-55کو اپ گریڈ کرنا ہے، جس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ انفراسٹرکچر اور این ایچ اے کی استعداد بڑھانے کے اقدامات شامل ہیں۔
اسلام آباداوگرا ایندھن کی قیمتوں کا خود مختارانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا،وفاقی حکومت نے پاکستان کے پیٹرولیم...
اسلام آباد سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہاں چین کے دارالحکومت میں معروف سنگھوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ...
کراچی حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ یحییٰ السنوار کی جگہ قیادت سنبھال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےطویل عرصہ سے غیر حاضری پر او ایم جی گریڈ18 کی افسر،سیکشن افسر فضہ علی ملازمت...
اسلام آباد اسلام آباد میں مصدقہ سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے...
اسلام آباد وفاقی افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سو فیصد ایگزیکٹو الاونس لینے والےافسران کے لیے ایک...
اسلام آبادپیٹرول فی لیٹر 35 پیسے سستا ؛ہائی اسپیڈ ڈیزل قیمت میں5 روپے 71 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ قیمتوں کے...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...