اسلام آباد ، کراچی ( نیوز رپورٹر، این این آئی )سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہجدید ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں ،ملک کی تمام ایئر بیسز پر یوم شہداء منایا گیا، اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب میں ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو کی بطور مہمان خصوصی شرکت،کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ا یئر وائس مارشل شہریار خان نے خطاب میں کہا کہ عوام کی امیدوں پر پورے اترے،اگلی دفعہ سکور 6/0 نہیں 60/0 ہوگا،،سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ مکمل یکسوئی سے اپنے مشن کی انجام دہی کیلئے پرعزم ہے اور ہمہ وقت تغیر پذیر عالمی سلامتی کے محرکات سے بخوبی آگاہ ہے،معرکہ حق آپریشن بُنيانُ المّرصُوص کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے حاصل کردہ فتوحات کی ایک طویل فہرست نے ایک بار پھر یہ باور کروایا ہے کہ ہم اپنی مکمل قوت ارادی،عسکری صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی سے مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کیلئے پر عزم ہیں، دوسری طرف ایئر وائس مارشل شہریارخان نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نیکسٹ جنریشن فورس بن چکی، آپریشن بنیان مرصوص کے موقع پر ہم نے ایک بار پھر 65 کی جنگ کی یاد تازہ کی اور ہم عوام کی امیدوں پر پورے اترے، انشا اللہ اگلی بار اسکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی جانب سے 7 ستمبر کو ملک بھر کی تمام ایئر بیسز پر یوم شہداء منایا گیا،دن کا آغاز 1965 اور 1971 کے معرکوں کے دوران شہادت کا مرتبہ حاصل کرنے والوں کےلئے خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا، جنہوں نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک اپنے فرائض کی انجام دہی میں لازوال قربانیاں پیش کی ہیں،ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ یوم شہداء کی مرکزی تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اپنے خطاب کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے ایثار، حوصلہ مندی اور پیشہ ورانہ مہارت کا ذکر کرتے ہوئے ان اوصاف کو پاک فضائیہ کی میراث اور پہچان قرار دیا۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ یوم شہداء پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری، بے مثال پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال جذبہء ایثار و قربانی کی علامت ہیں، ہم اپنے ہیروز کی عظیم قربانیوں پر انکے شکر گزار ہیں، یہ وہ قربانیاں ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جانب سے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جاری جدوجہد میں انکی غیر متزلزل حمایت کی بھی یقین دہانی کروائی اور عالمی سطح پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس امر کی بھی یقین دہانی کراوئی کہ پاک فضائیہ قوم کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے خلائی، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجیز، جدید شعبہ جات اور مقامی سطح پر دفاعی پیداوار میں اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔بعد ازاں شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور انکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ادھر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے مہمان خصوصی ائیر وائس مارشل شہریارخان نے کہاکہ6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر مزارقائد پر گارڈزکے فرائض سنبھالنا باعث اعزازہے، 6 ستمبر اس عظیم دن کی یاد دلاتاہے جب دشمن کے عزائم خاک میں ملا دئیے گئے۔
کراچی وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی کل توانائی کا 51 فیصد حصہ گرین...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ 2026۔27 میں آئندہ مالی سال کے لیے برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافے کا تخمینہ لگایاگیا...
اسلام آباد قومی اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے سنگین اثرات کے حوالے سے حقائق...
اسلام آباد وفاقی بیور وکریسی میں تقرر وتبادلے،ڈائر یکٹرلوکل فنڈ آڈٹ بلوچستان ماجد علی کی خدمات وزارت دفاع...
اسلام آباد پاکستانی پانی روکنے کی بھارتی کوشش اعلان جنگ کے مترادف ہوگی دفتر خارجہ کا انتباہ،تفصیلات کے...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے اتحادی حکومت کا پیش کردہ پاکستان اکنامک سروے 2025-26 مسترد کرتے ہوئے اسے...
کراچی اردوان کا نیتن یاہو پر سخت وار، ہٹلر کے راستے پر چلنے" کا الزام،نیتن یاہو نے ترک صدر کو "یہود مخالف آمر"...
کراچی میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ تقریب کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا میلہ سج گیا ۔ تاریخ میں پہلی بار تین ممالک...