اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) پاکستان بیت المال نے دوہری ادائیگیوں سے بچنے کے لئے پاکستان بیت المال کے پروگراموں اور سکیموں کو بی آئی ایس پی کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان بیت المال نے انفرادی مالی معاونت پروگرام کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے کلیدی اصلاحات نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہےجس کے تحت کم آمدنی والے خاندانوں کے طالب علموں کو پرائمری سے پی ایچ ڈی تک وظائف فراہم کئے جائیں گے،درخواستوں کے لئے ڈیجیٹل پورٹلز اور موبائل ایپس قائم کی جائیں گی، ذرائع کے مطابق پاکستان بیت المال نے فیصلہ کیا ہے کہ مختلف عمر اور جسامت کے حامل افراد کے لئے مختلف سائز کی وہیل چیئر فراہم کی جائیں گی تاکہ ان کی نقل وحرکت کی ضرورت پوری ہو۔ اکائونٹنٹ جنرل کے ساتھ ہم آہنگ کیا جارہا ہے تاکہ حکومتی ملازمین کو ادائیگیوں کے امکانات کو روکا جاسکے۔پاکستان بیت المال اس کے ساتھ ساتھ اپنے تمام کاموں کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے پر عزم ہے جس میں ای فائلنگ بھی شامل ہے ،اس کے علاوہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے بیوائوں،یتیموں اور غریب خواتین کو روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے سلائی مشینوں کی تقسیم کی جارہی ہے، تعلیم کے موجودہ اخراجات کے مطابق وظیفہ جات کی شرح میں نظر ثانی اور اضافہ حکمت عملی کا اہم جزو ہے، پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے ساتھ ڈیجیٹل تصدیق کے لئے انضمام شامل ہے۔ اس کے علاوہ بچوں کی مشقت کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں قائم 160 سکولوں کو پرائمری سے مڈل کی سطح پر اپ گریڈ کرنا،یہاں سے فارغ التحصیل طلباء کو تکنیکی تربیت کی فراہمی شامل ہے،ملک بھر میں اس وقت خواتین کو باختیار بنانے کے 165 مراکز قائم ہیں،جہاں غریب اور نادار خواتین و یتیم بچیوں کو فنی اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے،ان مراکز کو ڈیجیٹائز کیا جارہا ہے۔پاکستان بیت المال کی جانب سے کینسر،امراض قلب،بڑے اعضاء کی سرجریاں،تپ دق،ہیپاٹائٹس،گردوں کے امراض کے علاج کے لئے طبی مالی معاونت کی حد 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
اسلام آباداوگرا ایندھن کی قیمتوں کا خود مختارانہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا،وفاقی حکومت نے پاکستان کے پیٹرولیم...
اسلام آباد سینیٹر مشاہد حسین سید نے یہاں چین کے دارالحکومت میں معروف سنگھوا یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ...
کراچی حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔ یحییٰ السنوار کی جگہ قیادت سنبھال...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےطویل عرصہ سے غیر حاضری پر او ایم جی گریڈ18 کی افسر،سیکشن افسر فضہ علی ملازمت...
اسلام آباد اسلام آباد میں مصدقہ سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایران میں پاکستانی سفیر عمران احمد صدیقی نے...
اسلام آباد وفاقی افسروں کیلئے اہم خبر ہے کہ حکومت نے ڈیڑھ سو فیصد ایگزیکٹو الاونس لینے والےافسران کے لیے ایک...
اسلام آبادپیٹرول فی لیٹر 35 پیسے سستا ؛ہائی اسپیڈ ڈیزل قیمت میں5 روپے 71 پیسے کا اضافہ کر دیا گیا۔ قیمتوں کے...
کراچی ایران امریکا بالواسطہ رابطوں کی خبر، تیل قیمتوں میں تیزی کے بعد معمولی کمی، تہران نے ثالثوں کے ذریعے...