اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے دو بلوں کی منظو ری دیدی ۔ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطا بق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دےدی ،بل کی منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے موثر ہوں گینیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری،صحت شعبے میں اصلاحات کیلئے اہم قدم،بل قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد صدر کو بھیجا گیا تھا، چینی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز لاگو ہونے پر قانونی وضاحت کے لیے بل منظور کیا گیا۔ اکتوبر 2022 میں گوادر منصوبوں کی پیش رفت اجلاس میں اس ترمیم کا فیصلہ کیا گیا تھا۔دریں اثنا صدرِ پاکستان نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (ری آرگنائزیشن) ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ۔قومی اسمبلی نے 12 اگست 2025 کو پانچ پرائیویٹ ممبرز بلز کے ساتھ اس بل کی منظوری دی ،بل کے ذریعے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈھانچے اور گورننس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا،ترمیم کا مقصد ادارے کی تنظیم نو اور بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔بل کی منظوری صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کی سمت اہم قدم ہے۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...