اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر )وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک سےمزید چینی منگوانے کےاقدامات جاری ہیں۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان مزیدچینی کی درآمد کے لیےٹینڈرآج برو زپیر کھولے گا۔حکو متی ذ رائع کے مطا بق ٹی سی پی نے8 ستمبرتک ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لیےبولیاں طلب کررکھی ہیں۔چینی کی درآمد کے لیے25 ہزار ٹن سے کم کی بولیاں منظورنہیں کی جائیں گی۔اس سے قبل ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر21 اگست کو کھولاتھا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کوٹینڈرمیں6 بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔ٹی سی پی کوٹینڈر کےتحت کم سے کم بولی560 ڈالرزفی میٹرک ٹن ملی تھی۔ ٹینڈرکےتحت560 سے لیکر 592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔ چینی کے ٹیندرکے تحت بیئر سینڈکٹ ایف زیڈ سی او یو اے ای نے سب سے کم بولی دی تھی ۔وفاقی کابینہ نےاس سال جولائی میں5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی ۔چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعےدرآمد کرنے کا فیصلہ ہوا تھاوفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر ٹیکسزسے استثنیٰ دے رکھا ہے۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...