آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ، 3 ہفتوں میں 20 کلو کا تھیلا1050 روپے تک مہنگا

08 ستمبر ، 2025

اسلام آباد( رانا غلام قادر )ملک بھرمیں آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ د یکھنےمیں آیا ہے۔ گذشتہ3ہفتوں میں آٹےکا20کلوکاتھیلا ایک ہزار50روپےتک مہنگاہوا ہے۔ملک میں آٹےکے20کلوتھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت2500روپےتک پہنچ گئی ہے،بنوں میں 1050، پشاور اورلاڑکانہ میں900روپے تک مہنگا ہوا، سکھر840 ،لاہور 830 ، ملتان 826،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں817 ، اسلام آبادمیں 800، راولپنڈی ،کوئٹہ میں  740مہنگا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے5ستمبرتک کی رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطا بق حالیہ3 ہفتوں میں بنوں میں آٹےکا20 کلو تھیلا 1050روپے تک مہنگا ہوا۔ اسی مدت میں پشاور اورلاڑکانہ میں آٹےکا20کلوتھیلا900روپے تک مہنگا ہوا۔ گذشتہ3 ہفتوں میں بہاولپور میں آٹےکے20 کلوتھیلےکی قیمت866 روپے67پیسے تک بڑھی۔اسی مدت میں سکھر840 اورلاہورمیں آٹے کا 20کلو تھیلا830 روپےتک مہنگا ہوا۔ ملتان میں حالیہ 3 ہفتوں میں آٹےکے20 کلوتھیلے کی قیمت826 روپے67پیسے تک بڑھی۔