اسلام آباد( نیو زرپورٹر،نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےموبائل سمزکا ڈیٹا لیک ہونے سے متعلق نشر ہونے والی خبرکا فوری نوٹس لے لیا۔اتوار کو یہاں جاری بیان کے مطابق نیشنل سائبرکرائمز انوسٹی گیشن ایجنسی نےوزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔انوسٹی گیشن ٹیم ڈیٹا لیکج کے معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرے گی۔ڈیٹا لیکج میں ملوث عناصر کا تعین کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تحقیقاتی ٹیم 14 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر حکومتی شخصیات، اعلیٰ سرکاری افسران اور وفاقی وزرا کی موبائل سمز کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر کھلے عام فروخت ہورہا ہے۔وزیر داخلہ محسن نقوی سے چیئرمین پی ٹی اے تک تمام شخصیات کی سمز کی تفصیلات، شناختی کارڈ کی تصاویر، کال ڈیٹا ریکارڈ اور لوکیشن کی تفصیلات گوگل اور مختلف ویب سائٹس پر سستے داموں فروخت ہورہی ہیں۔
راولپنڈی عمران خان اور بشریٰ بی بی میں ملاقات کروادی گئی ،جیل ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان اور ان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...
کراچی امریکہ اور ایران میں بڑھتی کشیدگی، نئی جنگ کا خطرہ منڈلانے لگا۔ دونوں فریق وقت کو اپنے حق میں سمجھتے...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...