اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کابورڈ فروری 2025 سے غیر فعال ہے جس کے باعث بہت سے اہم اور نئے انتظامی وپالیسی فیصلے تاخیر کا شکار ہورہےہیں،ترجمان کے مطابق دو سے تین ممبران کی تعیناتی ہونا باقی، بورڈ کی منظوری صرف نئےاقدامات کیلئے ضروری ہوتی ہے، ذرائع کے مطابق ملک کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا ادارہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام گزشتہ چھ ماہ سے زائد عرصے سے بغیر بورڈ ممبران کے چل رہا ہے، جو انتظامی اور قانونی حوالے سے خلاءہے ۔ذرائع کے مطابق ادارے کی پالیسی سازی، بجٹ ،منصوبہ بندی اور تمام نئے اقدامات کیلئے بورڈ کی منظوری درکار ہوتی ہے، تاہم فروری 2025 سے بورڈ کی عدم موجودگی کے باوجود بی آئی ایس پی کےمعاملات چلائے جا رہے ہیں، ذرائع کے مطابق بورڈ کی جلد از جلد تکمیل نہ صرف ادارے کی شفافیت اور فعالیت کیلئے ضروری ہے کیونکہ مستقل ملازمین کی کئی برسوں سے ترقی رکی ہوئی ہے اس اہم فیصلے کی منظوری بھی بورڈ نے دینی ہے، اس حوالے سے جب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ترجمان سے موقف کےلیے رابطہ کیاگیا تو انہوں نے بتایا کہ بورڈ کی منظوری صرف نئے اقدامات کیلئے ضروری ہوتی ہے، بی آئی ایس پی کا پروگرام بلاتعطل جاری ہے اور بی آئی ایس پی بورڈ کے ممبر کی تعیناتی کا عمل بھی زیر تکمیل ہے،دو سے تین ممبرز کی تعیناتی ہونا باقی ہے جو جلد کر لی جائے گی۔
کراچی مجھے کھرب پتی بناؤ، ورنہ ٹیسلا چھوڑ دوں گا،ایلون مسک کا الٹی میٹم،ٹریلین ڈالر کایہ پیکج، جس پر ووٹنگ...
اسلام آبادحکومت کی نیپرا سے 22.98 روپے فی یونٹ پاور پیکیج منظور کرنیکی درخواست، روشن اکانومی پاور پیکیج کے تحت...
کراچی لاہور میں گرفتار نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے 7 افسران سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز...
اسلام آباد صنعتی صارفین نے جمعرات کے روز حکومت کے اس دعوے کو مسترد کردیا کہ آزاد بجلی گھروں کے ساتھ نئے...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ دوران سروس شہید یا معذور ہونے والے سرکاری ملازم کے بچوں کیلئے ملازمت...
اسلام آ باد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملزایسوسی ایشن نےکابینہ کمیٹی کےاہم فیصلوں کومنٹس میں شامل نہ کرنےپر شدید...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کئےگئے ہیں۔ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ...
پشاورقومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے کوہستان کے 40 ارب روپے کے میگا کرپشن اسکینڈل میں مزید چار ملزمان کو...