کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو نیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگوکرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی قدرتی آفات جیسے بونیر میں کلاؤڈ برسٹ، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات نے حکومتی ناکامی کو بے نقاب کیا ہے۔ عالمی اداروں نے خبردار کیا تھا لیکن حکومت نے اس بارے میں کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے۔حکام تباہی کے وقت فوٹو سیشن کے لئے آتے ہیں۔ ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے پیش نظر حکومتی اداروں کا کردار انتہائی مایوس کن ہے۔حکومت کی طرف سے تباہی کے پیش نظر کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔حافظ نعیم الرحمن نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بونیر میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے ایک دن کے اندر علاقے میں شدید تباہی مچائی۔ ہماری امدادی ٹیمیں فوراً وہاں پہنچ گئیں اور 15 ہزار رضا کار اس وقت متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے کارکنان بغیر کسی سیاسی مفاد کے صرف عوامی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں، یہ ہمارا فرض ہے، نہ کہ فوٹو سیشن کا حصہ بننا۔حافظ نعیم نے مزید کہا کہ حکام تباہی کے وقت میڈیا پر فوٹو سیشن کے لیے آتے ہیں، لیکن جب فوری امداد کی ضرورت ہوتی ہے، تب وہ کہیں نظر نہیں آتے۔ان کے مطابق جماعت اسلامی کے 31 امدادی مراکز ملک بھر میں کام کر رہے ہیں اور وہاں سے سامان کی ترسیل کی کوششیں جاری ہیں۔حافظ نعیم نے حکومت کی ناکامی پر سخت اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی ادارے تین یا چار گھنٹے پہلے کارروائی کرتے، تو سینکڑوں جانیں بچائی جا سکتی تھیں۔ بونیر میں ہونے والی تباہی کے حوالے سے عالمی ادارے جیسے ورلڈ بینک اور دیگر اداروں نے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات بڑھنے والے ہیں، لیکن حکومت نے اس بارے میں کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے تباہی کے بعد ہی امدادی کارروائیاں شروع کی جاتی ہیں، لیکن اس سے پہلے ان اداروں کا کردار تسلی بخش نہیں ہے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...