کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کےمیزبان شہزاد اقبال سے بات چیت کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے لئے پاکستان تیار ہورہاہے لیکن ابھی بھی اسے مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔سابق سفارت کار سردارمسعود خان نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے سفارتی چابک دستی اور حکمت عملی کے ذریعے خارجہ پالیسی کو کامیابی کی جانب گامزن کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر ،جین میریٹ نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےمزید کہا کہ سب سے پہلے یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ پاکستان نے ماحولیاتی تبدیلی پیدا نہیں کی۔پاکستان کاکاربن اخراج کاموسمیاتی تبدیلی میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو پاکستان نے پیدا نہیں کیا لیکن متاثر ہورہا ہے۔پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے دنیا کے سب سے زیادہ غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے لئے پاکستان تیار ہورہاہے لیکن ابھی بھی اس کو مزید تیار ہونے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ ورلڈ بینک نے اندازہ لگایا ہے کہ اب سے لے کر2030 ء تک پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے نقصان سے نمٹنے کے لئے تقریباً348 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔کسی بھی ملک کے لئے یہ ایک بہت بڑی رقم ہے اور یہاں پر نجی شعبے کو آگے آکر بہت کچھ کرنا ہوگا۔حالیہ سیلاب سے جہاں تک تباہ کاریوں کی بات ہے تو میری دلی ہمدردی ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جو اس سے متاثر ہوئے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...