پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قومی دفاع کی ضمانت ہیں ، صدر وزیراعظم

08 ستمبر ، 2025

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سات ستمبر کو یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغاما ت میں کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قومی دفاع کی ضمانت ہیں ، صدر مملکت نے اپنے پیغا م میں کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے،معرکہ حق بنیان المرصوص میں پاک فضائیہ نے  فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دشمن کومنہ توڑ جواب دیا ،وزیر اعظم شہباز شریف نےکہاکہ   یقین ہے فضائیہ ملک کی خود مختاری،  زمینی حدود اور  علاقائی سالمیت کاتحفظ کرتی رہے گی ،صدر مملکت نےکہاکہ  1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے شجاعت اور بہادری کی تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ نے ہمیشہ پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کیاانہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کیا اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا، قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے ان دہائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت،اور طاقت کے بے پناہ جوہر دکھاتے ہوئے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی،یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پہ پورا اترتی ہوئی اپنے ملک کی خود مختاری، زمینی حدود اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ بھرپور تحفظ کرتی رہے گی ۔ حالیہ تاریخ میں پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے جس طرح دشمن کو چاروں شانے چت کیا اس نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کیا، پاک فضائیہ کے ہمارے ہیروز نے اپنی بہادری سے ثابت کیا کہ دشمن کتنا ہی مضبوط اور ہتھیاروں سے لیس کیوں نہ ہو وہ کبھی جذبے اور ہمت کو شکست نہیں دے سکتا۔ آج کی پاک فضائیہ، ان بہادر سپوتوں کو ایک جیتا جاگتا خراج تحسین ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر فضائیہ کی تاریخ رقم کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ یوم فضائیہ کے اس تاریخی دن پر میں پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں. آج کے دن، میں پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے میں فخر محسوس کررہا ہوں جنکی لازوال قربانیاں تاریخ میں روشن ہیں، یہ دن منانے کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے لگن اور بہادری کی علامت، اور انہیں قوم کی حفاظت کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان فضائیہ زندہ باد! پاکستان پائندہ باد!