اسلام آباد (رانا غلام قادر) ملک بھرمیں آٹےکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ د یکھنےمیں آیا ہے۔ گذشتہ3ہفتوں میں آٹےکا20کلوکاتھیلا ایک ہزار50روپےتک مہنگاہوا ہے۔ملک میں آٹےکے20کلوتھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2500روپےتک پہنچ گئی ہے،بنوں میں 1050، پشاور اورلاڑکانہ میں900روپے تک مہنگا ہوا، سکھر840،لاہور 830، ملتان 826، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں817، اسلام آبادمیں 800، راولپنڈی ،کوئٹہ میں 740مہنگا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے5 ستمبرتک کی رپورٹ میں تفصیلات سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطا بق حالیہ3 ہفتوں میں بنوں میں آٹےکا20 کلو تھیلا 1050روپے تک مہنگا ہوا۔ اسی مدت میں پشاور اورلاڑکانہ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 900روپے تک مہنگا ہوا۔ گذشتہ3 ہفتوں میں بہاولپور میں آٹےکے20 کلوتھیلےکی قیمت866 روپے67پیسے تک بڑھی۔اسی مدت میں سکھر840 اورلاہورمیں آٹےکا20کلوتھیلا830روپےتک مہنگا ہوا۔ ملتان میں حالیہ 3ہفتوں میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی قیمت826روپے67پیسے تک بڑھی۔ گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں آٹےکے20 کلو تھیلےکی قیمت میں817روپےتک اضافہ ہوا۔ گزشتہ3ہفتوں میں اسلام آبادمیں آٹےکا 20کلو تھیلا800 روپےتک مہنگا ہوا۔
کراچی روشنیوں کا شہر ایک مرتبہ پھر میوزیکل کنسرٹس کا مرکز بن گیا۔استاد راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کی کامیابی...
اسلام آ باد پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنے موبائل فون درآمد کئے ؟،اعدادو شمار سامنے آگئے، پاکستان نےمالی...
لاہور سول سروسز اکیڈمی میں تربیت کا نیا ماڈل، افسران کیلئے تحقیقی ادارہ جاتی اٹیچمنٹ پروگرام شروع۔ شواہد پر...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےیومِ الحاقِ پاکستان پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کو بچانے اور قبضہ گروپ سے آزادی کیلئےپی ٹی آئی کے بانی و نظریاتی کارکنوں نےتجدید...
ریاض سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5فیصد اضافہ...
اسلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...