پشاور(گلزار محمد خان)خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ کے ذمہ واجب الادا ملکی اور غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق صوبہ پر قرضوں کا مجموعی حجم 764ارب 54 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے جن میں غیر ملکی قرضہ جات632 ارب44کروڑ اور8لاکھ روپے جبکہ مختلف ادوار میں مقامی بینکوں سے46ارب 44کروڑ کے قرضے حاصل کئے گئے ہیں،علی امین گنڈاپور کی موجودہ حکومت اب تک 85 ارب کا قرضہ لے چکی ہے پی ڈی ایم کی نگران حکومت نے اپنے دور میں صوبہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 318 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے، تحریک انصاف کے پہلے دور حکومت میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی حکومت نے 28 ارب 27 کروڑ اور 9لاکھ روپے جبکہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی تحریک انصاف حکومت نے اپنے دور میں 198 ارب 24 کروڑ اور 6 لاکھ روپے کا مجموعی قرضہ لیا تھا ، علی امین گنڈاپور کی موجودہ حکومت اب تک 85ارب کا قرضہ لے چکی ہے،اسی طرح 2008 سے 2012 تک عوامی نیشنل پارٹی کے دور حکومت میں 47 ارب 25 کروڑ 1لاکھ روپے کا قرضہ حاصل کیا گیا تھا ، خیبرپختونخوا کے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری دستاویز کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا اس وقت مجموعی طور پر 764 ارب 57 کروڑ7 لاکھ روپے کا مقروض ہے ۔
کراچی روشنیوں کا شہر ایک مرتبہ پھر میوزیکل کنسرٹس کا مرکز بن گیا۔استاد راحت فتح علی خان کے کنسرٹ کی کامیابی...
اسلام آ باد پاکستانیوں نے ایک سال میں کتنے موبائل فون درآمد کئے ؟،اعدادو شمار سامنے آگئے، پاکستان نےمالی...
لاہور سول سروسز اکیڈمی میں تربیت کا نیا ماڈل، افسران کیلئے تحقیقی ادارہ جاتی اٹیچمنٹ پروگرام شروع۔ شواہد پر...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
کراچی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےیومِ الحاقِ پاکستان پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کو بچانے اور قبضہ گروپ سے آزادی کیلئےپی ٹی آئی کے بانی و نظریاتی کارکنوں نےتجدید...
ریاض سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک عمرہ زائرین کی تعداد میں 22.5فیصد اضافہ...
اسلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...