شارجہ (عبدالماجدبھٹی) ایشیا کپ کرکٹ سے قبل پاکستان اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان کشیدگی دکھائی دے رہی ہے۔ ایک ہی گراؤنڈ میں پریکٹس کے باوجود پلیئرز نے ایک دوسرے کی جانب دیکھا بھی نہیں، دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ ایشیا کپ میں ضرور کھیلیں گے لیکن حکومتی پالیسی کے تحت دشمن ملک کے خلاف دوطرفہ مقابلے میں حصہ نہیں لے سکتے۔ خیال رہے کہ ماضی میں پاکستان بھارت کرکٹ میچوں کے دوران گراؤنڈ میں کشیدگی ضرور ہوتی تھی لیکن فیلڈ سے باہر دونوں ملکوں کے کھلاڑیوں کے تعلقات دوستانہ ہوتے تھے لیکن مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ حالات اب بالکل مختلف سمت میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ اتوار کو دبئی ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کی میزبانی کریگا۔ ہفتے کی شام دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں جب پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین گھنٹے ایک گراؤنڈ میں دو الگ الگ سمتوں میں نیٹ پریکٹس کررہی تھی ،اس دوران کھلاڑیوں میں دوریاں نمایاں طور پر نوٹ کی گئی۔ میڈیا منتظر تھا کہ کھلاڑی آمنے سامنے آکر مصافحہ کریں گے۔
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد پاکستان ریلویز میں 18ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد بے نقاب، ریلوے میں 7 سال کے دوران شدید غفلت،...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی امریکی سینیٹر لنزسے گراہم مختصر علالت کے بعد 71برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،امریکی اسٹبلشمنٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک...
دوحہ، اسلام آباد قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شیخ حمد بن خلیفہ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
بونیر بونیرکے علاقہ طوطالئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے۔ جبکہ حملہ...