اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )متروکہ وقف املاک بورڈ نےبارشوں سےمتاثر ہونے والی سردار مہان سنگھ کی سمادھی جو تاریخی ورثہ ہے کی حفاظت یقینی بنا نے کافیصلہ کیا ہے،متروکہ وقف املاک کا تاریخی ورثہ کی حفاظت یقینی بنا نے کا فیصلہ، سمادھی کی بحالی و مرمت کیلئے کنسلٹنٹ ہائر کیا جائیگا۔ ترجمان بورڈ کے مطا بق حالیہ شدید بارشوں کے باعث گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں واقع سردار مہان سنگھ کی سمادھی کا ایک حصہ منہدم ہو گیاتاہم کوئی جانی نقصان پیش نہیں آیا۔ واقعے کے فوری بعد متروکہ وقف املاک بورڈحکام نےٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ فوری طور پر موقع کا دورہ کیا اور بلڈنگ کے اطراف میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا ۔ ترجمان کے مطا بق سمادھی کی بحالی و مرمت کے لیے کنسلٹنٹ ہائر کیا جائے گا تاکہ اس تاریخی ورثے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اسلام آباد 10 کروڑ روپے سے زائد بینک لین دین کی معلومات ایف بی آر کو فراہم کرنا لازمی قرار ۔بینک اکاؤنٹس کے...
اسلام آباد پاکستان ریلویز میں 18ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد بے نقاب، ریلوے میں 7 سال کے دوران شدید غفلت،...
اسلام آباد ریفائنری پالیسی میں 6 نئی شقیں شامل کرنیکی تجویز، 6 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی راہ ہموار، پیٹرولیم...
کراچی امریکی سینیٹر لنزسے گراہم مختصر علالت کے بعد 71برس کی عمر میں انتقال کرگئے ،امریکی اسٹبلشمنٹ میں...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز وزیر اعلی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ سے ٹیلیفونک...
دوحہ، اسلام آباد قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ شیخ حمد بن خلیفہ...
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف سابق امیرِ قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے اظہار...
بونیر بونیرکے علاقہ طوطالئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے۔ جبکہ حملہ...