افغانستان،پنج شیر کے گورنر پر حملہ ناکام

05 دسمبر ، 2021

کابل(اے ایف پی)افغان صوبے پنج شیر میں طالبان حکومت کے گورنر ایک بم حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔کابل میں سڑک کے کنارے نصب بم سے مولوی قدر اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ محفوظ رہے۔ حملے میں ان کے کسی محافظ کو بھی کوئی چوٹ نہیں آئی۔ فوری طور پر کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان کی عمل داری کے بعد افغانستان میں فعال داعش کے جنگجوؤں نے طالبان کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔