بھارت، کورونا کے 8 ہزار603نئے کیسزریکارڈ

05 دسمبر ، 2021

نئی دہلی (اے ایف پی)بھارت میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 ہزار603 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 34624360سے تجاوز کر گئی۔ چینی ذرائع ابلاغ نے بھارتی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 415نئی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 470530تک پہنچ گئی۔