یوکرائن میں روسی کارروائی مشکل بنا دیں گے، امریکی صدر

05 دسمبر ، 2021

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر جو بائیڈن نے عہد ظاہر کیا ہے کہ روس کی طرف سے یوکرائن میں کسی بھی قسم کی عسکری کارروائی کو روکنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سابق سوویت ملک میں روسی فوجی کارروائی کوانتہائی مشکل بنا دیا جائے گا۔ قبل ازیں امریکی خفیہ حکام نے ایسی خبروں کی تصدیق کر دی تھی کہ روس نے یوکرائن میں ایک نیا حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے، جو آئندہ سال کے اوائل میں کیا جا سکتا ہے۔ یوکرائن اور نیٹو پہلے ہی ان خطرات کا اظہار کرتے آ رہے تھے۔ تاہم ماسکو حکومت ایسے خدشات رد کرتی ہے۔