قذافی کی بیوہ اور بچے سلامتی کونسل کی پابندیوں سے آزاد

05 دسمبر ، 2021

نیویارک(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کی بیوہ اور ان کے دو بچوں پر عائد سفری پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی قدم ہے۔ سفری پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق قذافی کی سابق اہلیہ صفیہ فرکش، بیٹی عائشہ قذافی اور بڑے بھائی محمد قذافی پر ہوگا۔ تینوں نے دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے۔