زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں،جرمن چانسلر کی درخواست

05 دسمبر ، 2021

برلن(اے ایف پی)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا کی عالمی وبا کے خلاف سبھی شہریوں کو یک جہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ بطور چانسلر اپنے آخری ہفتہ وار ویڈیو پیغام میں میرکل نے یہ درخواست بھی کہ کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں۔