امریکا، قاتل طالبعلم کے والدین کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

05 دسمبر ، 2021

مشی گن(اے ایف پی) اسکول میں فائرنگ کرکے 3 طلبا کو ہلاک کرنے والے 15 سالہ قاتل طالب علم ایتھن کے والدین پر بھی غیر ارادی قتل کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔واقعے کے بعد روپوش ہوجانیوالے والدین کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لیے 10 ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔