اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی شناخت کیلئے نہ صرف ایف بی آر میں موجود افرادی قوت بلکہ نجی شعبے کی خدمات بھی حاصل کی جائیں، انہوں نے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کیلئے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے ذمہ دار شہری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی پذیرائی اور ٹیکس چور افراد کی سرزنش ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے مفید ہوگی۔ وزیراعظم نے ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کیلئے کاروبار دوست ماحول اور ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس چور افراد کی شناخت اور ان سے محصولات کی وصولی کیلئے پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے حکومت کے ٹیکس چوری کیخلاف اقدامات کے حوالے سے عوام کیلئے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم کلیئرنس میں مس ڈیکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے تھرڈ پارٹی جائزے کیلئے بہترین بیرون ملک آڈیٹرز کا انتخاب کیا جائے۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...