لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب سے سینیٹ انتخابات میں حکومتی امیدوار رانا ثناء اللہ خان 250ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، اپوزیشن نے انتخابی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا، ایوان میں 373 اراکین اسمبلی میں سے 251نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور ایک ووٹ مسترد ہوگیا، پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کی سینیٹر کی سیٹ سے نااہلی کے بعد خالی ہونے والی پنجاب کی جنرل نشست پر انتخابات ہوئے، حکومتی امیدوار رانا ثناء اللہ اور اپوزیشن کی جانب سے سلمیٰ اعجاز مدمقابل تھیں تاہم اپوزیشن نے انتخابی عمل کا مکمل بائیکاٹ کیا، حکومتی اتحاد کو 263ووٹرز کی اکثریت حاصل تھی جبکہ اپوزیشن کو 100 ووٹرز کی حمایت حاصل تھی، پنجاب اسمبلی میں پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے چار بجے تک بلاتعطل جاری رہا جس میں 251ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور ایک ووٹ مسترد ہوا، رانا ثنااللہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 250ووٹ لے کر میدان مار گئے۔ حکومتی امیدوار رانا ثنااللہ خان کی جیت پر لیگی ایم پی ایز اور کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پنجاب اسمبلی سے باہر آتے ہی ان پر گل پاشی کی گئی اور ہار پہنائے گئے، کامیاب امیدوار رانا ثنااللہ خان بولے کہ تحریک انصاف نے سیاسی و جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے انتخابات سے راہ فرار اختیار کی، ان کا الیکشن سے بائیکاٹ اپنے ممبران پر عدم اعتماد ہے،پی ٹی آئی نے سیاسی اور جمہوری پراسییس کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی،شہباز شریف جو بھی ذمہ داری دیں گے اس کو دیانت داری سے نبھاؤں گا، میں پہلے بھی اپنی ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دے رہا ہوں،مشیر وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف کو خوف تھا اگر وہ ووٹ کاسٹ کرواتے تو ان کے 10 سے 12 ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، وہ مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے تھے،انہوں نے کہا کہ کیبنٹ وزیراعظم کی ٹیم ہوتی ہے، میں کیبنٹ کا حصہ ہوں، کیبنٹ کا ہر وزیر اپنی ذمہ داری اچھے انداز سے نبھا رہا ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ ایک دوسرے کی جگہ تبدیل کر دی جائے، تمام وزرا اپنی اپنی جگہ پر ٹھیک کام کر رہے ہیں۔۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے پنجاب اسمبلی پہنچیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا، پنجاب اسمبلی میں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن ارکان نے مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی اپوزیشن کا رکن اسمبلی پنجاب اسمبلی نہ پہنچ سکا،سینیٹ انتخابات میں صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دئیے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو سینٹ کا ضمنی انتخاب جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نےرانا ثناء اللہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے ۔ وزیر اعظم نےرانا ثنا ء اللہ سے کہا ہے کہ امید ہے آپ سینٹ میں مؤثر قانون سازی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...