لاہور(آصف محمود بٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں درپیش مجموعی سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظر عدالت عظمی کے ریٹائر اور آئندہ ریٹائر ہونے والے معزز ججز کے تحفظ کے لئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔وفات پا جانیوالے ججز کی شریکِ حیات کو بھی تاحیات سکیورٹی دینے کی ہدایت، وزارتِ داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ، عدالت عظمیٰ نے وفاقی وزارتِ داخلہ اور چاروں صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ تمام ریٹائرڈ ججوں آئندہ ریٹائر ہونے والے معزز ججز کو سرکاری سکیورٹی فراہم کی جائے تاکہ ان کی جان و مال کا مناسب تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے جاری سرکاری مراسلے میں، جو معزز چیف جسٹس آف پاکستان کی منظوری سے جاری ہوا، کہا گیا ہے کہ ہر ریٹائرڈ جج کو تین پولیس اہلکاروں پر مشتمل سکیورٹی دستہ دیا جائے گا۔ اس دستے کی نوعیت اور تعیناتی کا فیصلہ متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے اختیار میں ہوگا۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ریٹائرڈ جج وفات پا جائے تو ان کی شریکِ حیات کو بھی تاحیات اسی نوعیت کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ عدالت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔یہ مراسلہ وزارتِ داخلہ کو ارسال کیا گیا ہے جبکہ اس کی نقول پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکرٹریز اور انسپکٹر جنرلز پولیس کو بھی ارسال کی گئی ہیں تاکہ صوبائی سطح پر احکامات کی تعمیل یقینی بنائی جا سکے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اپنے سابقہ ارکان اور ان کے اہلِ خانہ کی سکیورٹی کو موجودہ حالات میں نہایت اہم سمجھتی ہے۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...