پور،ہیڈ پنجند(سٹاف رپورٹر ،نمائندہ جنگ ،نامہ نگاران) پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیکڑوں مکانات، دیہات اور فصلیں پانی میں ڈوب گئیں،دریائے چناب میں آنے والے دوسرے بڑے سیلابی ریلے نے ملتان اور مظفرگڑھ کے نشیبی علاقوں میں مزید تباہی پھیلا دی، پانچ لاکھ کیوسک سے زائد پانی کا ریلا ہیڈ محمد والا پل سے گزر کر چناب میں داخل ہو چکا ہے، جو شیر شاہ کے قریب موضع گاگرہ کچور، سلطان پور ہمڑ، بچ، جمہور اور مرزاں پور میں تباہ کاریاں کرتا ہوا شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کی حدود میں داخل ہو گا،سیلابی صورتحال کے باعث ملتان صدر، شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ میں فلڈ ایمرجنسی بدستور نافذ ہے، جہاں متاثرین کا انخلاء جاری ہے، ضلعی و پولیس انتظامیہ پاک فوج اور نیوی کی مدد سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہے، تاہم ریلیف کیمپس میں ناقص انتظامات اور سہولیات نہ ہونے کے باعث متاثرین کھلے آسمان تلے بے یارو مددگار بیٹھنے پر مجبور ہیں، جبکہ بچ پل کے نزدیک گجوہٹہ برانچ فلڈ بند پر درجنوں متاثرہ خاندان پناہ گزین ہیں، ادھر گزشتہ روز اس نازک صورتحال کے پیش نظر ہیڈ محمد والا اور شیر شاہ پل کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا اور فوج و پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ، شیر شاہ پل کے قریب بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، جس کے لیے بھاری مشینری بھی دن بھر موقع پر موجود رہی، تاہم ریلوے حکام نے درخواست کی کہ شگاف ڈالنے کی صورت میں ملتان، کندیاں اور راولپنڈی کی سمت ریلوے لائن بری طرح متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے انہیں متبادل انتظامات کے لیے مہلت دی جائے، جس پر انتظامیہ نے گزشتہ روز ساڑھے تین بجے سہ پہر تک کا ٹائم دیا گیا ، تاہم بعد ازاں ٹیکنیکل کمیٹی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ فی الحال شگاف نہیں ڈالا جائے گا ، رات گئے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر شیر شاہ روڈ پل دریائے چناب اور ہیڈ محمد والا روڈ پل کو صرف ہلکی ٹریفک (LTV) کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی برقرار رہے گی، تریموں کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح میں کمی دیکھی جا رہی ہے، تاہم ماہرین کے مطابق ملتان، شجاع آباد اور جلالپور پیر والہ کے لیے آئندہ 24 گھنٹے نہایت اہم اور نازک ہیں،ڈی سی ملتان وسیم حامد کا کہنا تھا کہ جلالپور پیر والہ سے مزید 2 ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ملتان کے اطراف دریائے چناب سے متصل بستیوں میں متعدد بستیوں میں 5 سے 10 فٹ پانی موجود ہے، ادھر خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں دریائے راوی اور دریائے چناب میں ایک پھر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جس کے نتیجے میں گندم سے بھری ہزاروں بوریاں پانی میں غرق ہوگئیں۔لودھراں میں جھوک جانن بستی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے حیات پور، مراد پور اور پیپل والا سمیت متعدد علاقے زیرِ آب آگئے، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں ارم شہزادی کے مطابق وہ حیات پور بستی کے قریب موجود تھیں اطلاع ملی کہ میتلا بستی حیات پور میں تین لڑکے مویشیوں کے ساتھ سیلابی ریلے میں پھنس گئے ، ریسکیو ٹیموں کے ساتھ فوری رسپانس کرتے ہوئے دس سالہ ارشد، بارہ سالہ نعمان اور تیرہ سالہ اسد کو ان کے مویشیوں سمیت بحفاظت نکال لیا ،پنجند بیراج کا سیلابی پانی تحصیل علی پور میں تباہی پھیلا رہا ہے،علی پور سے سیت پور روڈ نزد موضع لتی چوکی پر پچاس فٹ سے بڑا شگاف پڑ گیا،جس سے سیلابی پانی موضع باز والہ،باقر شاہ شمالی،موضع گھری کی جانب تیزی سے پھیل رہا ہے، سیلابی پانی قصبہ خیرپور سادات کی جانب بھی بڑھ رہا ہے، سیت پور میں سڑک بہہ گئی،علی پور اور سیت پور کا زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے،اور پاسکو سنٹر سیت پور میں سیلابی پانی داخل ہونے سے کروڑوں روپے کی گندم خراب ہو گئی ہے،چنی گوٹھ کے چک کہل کی بستی موہانہ میں مکین اپنے جانوروں کو سیلاب سے بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کر رہے تھے کہ اچانک تباہ کن پانی کی موجوں نے انہیں گھیر لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص کو نکال کر فوری طور پر ہسپتال اوچ شریف منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔میلسی سائفن کے زیریں علاقے کا آخری حفاظتی بند سلیم کوکارہ والا بھی ٹوٹ گیا بند ٹوٹنے سے موضع ننگانہ، فضلو کوکارہ، کنڈ نو آباد، غلام سندھی، پنہ، جھوک جندو، جھوک فاضل، سٹھو، پچار، بہلی اور دیگر علاقوں کا میلسی سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا۔ہیڈسدھنائی پر اونچے درجے کاسیلاب ہے۔سیلابی پانی ھیڈ پر بنے ہوئے ریسٹ ہاوس کے لان اور کمروں تک پہنچ گیا ، دریائے ستلج کے پانی سے کہروڑ پکا کے علاقوں میں موضع گول لوٹھریں شاہ پور سیکر ٹوکہ جمعہ خان جس منگوانی سمیت متعدد بند ٹوٹ چکے ہیں جن کی وجہ سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی مکئی کپاس تل اور دیگر فصلات، آبادیاں اور سڑکات زیر آب آگئی ہیں، زمینی رابطے منقطع ہو گئے ہیں ۔ متاثرین نےبتایا کہ سیلابی علاقوں کا دورہ کرنے والے عوامی نمائندے سرکاری مشینری انتظامیہ عملی اقدامات نہیں کر رہی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے اور بند باندھنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔
اسلام آباد بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کےلازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے...
کراچی آبنائے ہرمز میں رضاکارانہ بحری فیس پر یورپ کا غور، لازمی ٹول کی مخالفت، امریکا کا ایران سے ہرمز...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...