لاہور(ایجنسیاں)وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے بجلی بلز میں بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا ہےجبکہ فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کے ازالے کے لیے کسانوں کے لیے خصوصی پیکج لانے پر بھی کام جاری ہے ۔بجلی کے بلوں پر جنرل سیلز ٹیکس‘ ایف سی سرچارج‘ فکس چارجز ختم کرنے پر غور جاری ہے، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جنرل سیلز ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمے کی بھی تجویز ہے،بجلی بلوں پر انکم ٹیکس، مزید اور فاضل ٹیکس، ریٹیلر سیلز ٹیکس کا خاتمہ بھی زیر غور ہے۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے مطابق سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر ٹیکسز کے خاتمے کیلئے کام کیا جارہا ہے، فوی طور پر سیلاب متاثرین کے ٹیکس معاف کئے جائیں گے، بلوں میں ریلیف وفاقی حکومت دے گی،لینڈ ریونیو صوبائی حکومت معاف کرے گی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی کے اضافی بلوں کا نوٹس لیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں یہ وہ بل ہیں جو پہلے ہی پرنٹ ہو چکے تھے۔حکومت نے فصلوں اور جانوروں کے نقصان کے ازالے کیلئے کسان پیکیج لانے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل ہوتے ہی کسان پیکیج کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہفتے 10 روز تک سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر لیا جائے گا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کے نقصان کا ابتدائی ڈیٹا بھی مرتب کر لیا گیا۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...