کھٹمنڈو(جنگ نیوز)نیپال میں ’Gen Z‘ احتجاج شدت اختیار کر گیا، وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ مستعفی، فورسز فائرنگ سے 21ہلاک، سیکڑوں زخمی، کانگریس کے دفتر اور کئی رہنماؤں کے گھروں پر حملے،مظاہرین نے پارلیمنٹ پر دھاوا بولا اور آگ لگا دی،مظاہرین نے سپریم کورٹ کی عمارت کو بھی جلادیا، مظاہرین ایوان تحلیل کرنے ، نئے انتخابات اورکرپشن پر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس پر دٹ گئے ہیں ،نیپال کی فوج نے سیکورٹی سنبھالنےکااعلان کرتے ہوئے مظاہرین پر الزام عائدکیا ہے کہ وہ بحران کا فائدہ اٹھا کر لوٹ مار کررہے ہیں۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ صبر وتحمل سے کام لیں اور سکیورٹی اداروں کیساتھ تعاون کریں۔نیپال میں بدعنوانی، سوشل میڈیا پر پابندی اور سیاسی اشرافیہ کی عیش و عشرت کے خلاف نوجوانوں کی تحریک نے شدید احتجاجی صورت اختیار کر لی ہے۔ کٹھمنڈو سمیت کئی شہروں میں احتجاج کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 21افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ عوامی دباؤ کے نتیجے میں وزیر داخلہ رامیش لکھک اور منگل کو وزیراعظم کے پی شرما اولی مستعفی ہوگئے۔ مظاہرین، جنہیں "Gen Z تحریک" کہا جا رہا ہے، پارلیمنٹ کی تحلیل، نئے انتخابات اور ذمہ دار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...