لاہور ( جنرل رپورٹر ) حکومت نے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی معاشی خوشحالی کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت ملک فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ صوبے بھر کے محنت کشوں کو اب 26 ورکنگ ڈیز کے حساب سے 40 ہزار روپے ماہانہ اجرت دی جائے گی۔ اس فیصلے کے مطابق آٹھ گھنٹے یومیہ کام کرنے والے مزدور کو کم ازکم 1538 روپے 46 پیسے یومیہ اجرت ملے گی۔وزیر محنت نے واضح کیا کہ محکمہ لیبر ویلفیئر کی تمام فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کم از کم اجرت پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کریک ڈاو ¿ن کیا جائے گا۔ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ پنجاب حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور یہ تاریخی فیصلہ محنت کش طبقے کو ریلیف دینے اور ان کی زندگی میں بہتری لانے کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...