اسلام آباد( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے یہ بات قازقستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ مورات نورتیلو ( Mr. Murat Nurtleu) سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے وزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے قازقستان کے نائب وزیر اعظم کا پاکستان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کرتے ہوئےصدر قاسم جومارت توکایوف (Kassym Jomart-Tokayev) کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا جن سے حال ہی میں انہوں نے چین میں ملاقات کی تھی۔وزیر اعظم نے مختلف مفاہمتی یادداشتوں اور زیر غور معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک وفد آستانہ بھیجنے کی پیشکش کی اور کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش ہے۔ وزیراعظم نے قازقستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، رابطوں (فضائی، ریل اور سڑک کے ذریعے) اور عوام سے عوام کے تبادلے میں پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے صدر کے دورے کو بہت اہمیت دے رہا ہے۔ ۔ دونوں فریق پچھلے کئی مہینوں سے باقاعدہ بات چیت کرتے رہے ہیں اور توقع ہے کہ اس سال کے آخر میں قازقستان کے صدر کے دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اہم مفاہمتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔ دریں ا اثنا ء وفود کی سطح پر مذاکرات سے قبل گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ان کے قازقستان کے ہم منصب مرات نورتیلو نے متفقہ طور پر تجارت، معیشت اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بلندی تک لے جانے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان خطے اور اس سے باہر بالخصوص وسطی ایشیائی ریاستوں میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کا حامی ہے۔قازقستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک بیشتر علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر مشترکہ خیالات رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس سال نومبر میں قازقستان کے صدر کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں اور ان کے وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کا ایک اہم مقصد دورے کے تفصیلی پروگرام کو حتمی شکل دینا ہے۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...