اسلام آباد (ناصرچشتی ،خصوصی نمائندہ): ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کر دی گئی۔ نیپرا نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ سستی کی ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں بجلی سستی کرنے سے صارفین کو تقریباً ساڑھے 24 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی جولائی 2025 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں سستی کی گئی۔ بجلی سستی کرنے کا اطلاق کے الیکڑک اور ڈسکوز صارفین پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گی،سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...