آٹے کی قیمتوں پر پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں معاملات طے پاگئے

10 ستمبر ، 2025

اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد )آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے پنجاب حکومت اور فلور ملز مالکان میں معاملات طے پاگئے۔ جیو ویب سائیٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ فلور ملز نے محدود مقدار میں آٹا سپلائی کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے جس کے بعد پنجاب بھر کی 800 ملز آج سے دوبارہ کھل جائیں گی۔ فلور ملز آج سے 10 اور 20 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری نرخوں پر مارکیٹ میں سپلائی کریں گی جب کہ حکومت فلور ملز کو ایک لاکھ ٹن گندم ماہانہ دے گی۔ذرائع کے مطابق 2 ملٹی نیشنل کمپنیوں نے 25 لاکھ بوری گندم 3 ہزار روپے من میں فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کے نمائندے آج ڈی جی فوڈ سے ملاقات میں مقدار اور طریقہ طے کریں گے۔ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 3 ہفتوں میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگاپنجاب حکومت گندم پختونخوا لیجانے کی اجازت نہیں دے رہی، غذائی قلت کا خدشہ ہے: فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق وہ مکمل کرینگی۔