اسلام آباد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلی فون کیا اور دوحہ میں اسرائیلی افواج کی طرف سے غیر قانونی اور بہیمانہ بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے امیر قطر، شاہی خاندان اور قطر کے عوام کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اسرائیلی افواج کی طرف سے دوحہ میں بمباری کی شدید مذمت کی جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور شہری املاک کو نقصان پہنچا ہے، وزیراعظم نے اسرائیل کے حملے کو ایک گھناؤنا عمل قرار دیا، جس سے اس کے رہنماؤں کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے جو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کےلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جو کہ ایک انتہائی خطرناک اشتعال انگیزی ہے اور یہ علاقائی امن و استحکام کو شدید خطرات سے دو چار کر سکتی ہے،وزیراعظم نے امیر قطر کو یقین دلایا کہ پاکستان اسرائیل کی جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔انہوں نے اس نازک وقت میں امت کی صفوں میں اتحاد پر زور دیا۔ وزیر اعظم کی ٹیلیفون کال اور اس مشکل گھڑی میں قطر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے مخلصانہ اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امیر قطر نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے جذبات سے بہت متاثر ہوئے ہیں ، جو پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و سلامتی کے مفاد میں رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...