اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نےایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کیلئے 5بولیوں کے موصول ہونےسےمتعلق رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ کے مطا بق ٹی سی پی کوگذشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطا بق ٹی سی پی کوٹینڈر کےتحت کم سے کم بولی545 ڈالرزفی میٹرک ٹن ملی۔سوسڈن میڈل ایسٹ UAEنےسب سے کم بولی دی ،TCPکوگذشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول , ٹی سی پی نےچینی کےایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر8ستمبرکو کھولا تھا۔ ٹینڈر کے تحت 545 سے لیکر 578اعشاریہ 50ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطا بق ٹینڈر میںسوسڈن میڈل ایسٹ یو اے ای نےسب سے کم بولی دی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان چینی کاٹینڈر ایوارڈ کرنےسےمتعلق فیصلہ بعد میں کرے گا۔اس سےقبل ٹی سی پی نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ٹینڈر21 اگست کو کھولاتھا۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ٹینڈرمیں6 بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔ٹی سی پی کوچینی کےٹینڈر کےتحت کم سے کم بولی560ڈالرزفی میٹرک ٹن ملی تھی۔ ٹینڈرکےتحت560سے لیکر592 ڈالرز فی میٹرک ٹن بولیاں موصول ہوئیں تھیں۔ ٹینڈر میں بیئر سینڈکٹ ایف زیڈ سی او یو اے ای نے سب سے کم بولی دی تھی ۔وفاقی کابینہ نےاس سال جولائی میں5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی ۔چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعےدرآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وفاقی حکومت نےچینی کی درآمد پر ٹیکسزسے استثنیٰ دے رکھا ہے۔
اسلام آ باد بیورو کریسی کیلئے اہم خبر ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 19میں ترقی کیلئے لازمی مڈ کیریئر مینجمنٹ...
اسلام آباد پاکستان اور بنگلہ دیش نے سائبر جرائم اور آن لائن فراڈ سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مضبوط بنانے پر...
اسلام آباد عالمی بینک نے بجلی کی ترسیلی نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو 37کروڑ59لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ،...
اسلام آباد نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کےلئے...
لاہور پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کا پراسیکیوٹرز کے اختیارات اور ذمہ داریوں کا نیا نظام نافذ۔مقدمات...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سےا قوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے امیدوار وں ریبیکا گرینسپین اور...
لندن برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی گھر جہاں پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ...
اسلام آباد حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری...