گولڈ مارکیٹ :سونا فی تولہ مزید 4100روپے مہنگا

10 ستمبر ، 2025

کراچی( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 4100 روپے فی تولہ کا اضافہ،چاندی کی قیمت بھی 20 روپے فی تولہ بڑھ گئی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 41 ڈالر فی اونس کے اضافے سے سونے کی قیمت 3613 ڈالر سے بڑھ کر 3654 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 4100 روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 3514 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ہو گئی ہے ،واضح رہے کہ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں یہ سونے کی بلند ترین قیمت ہے ،دریں اثنا چاندی کی قیمت بھی 20 روپے فی تولہ کے اضافے سے 4358 روپے فی تولہ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔