آتش فشاں پھٹنے سے ایک شخص جھلس کر ہلاک

05 دسمبر ، 2021

جکارتہ (اے ایف پی) انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ایک شخص جھلس کر ہلاک جبکہ 41زخمی ہوگئے۔ ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ۔جاوا جزیرے میں ابلنے والے لاوے کے ساتھ راکھ اور دھیں کا بادل بھی بلند ہوا، ریسکیو ٹیمز نے علاقہ خالی کروا کر لوگوں کو خیمہ بستی میں منتقل کر دیا۔