انصار عباسی
اسلام آباد :…وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ریاست مخالف مہمات کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا ہے، جس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، این سی سی آئی اے اب تک پاکستان بھر میں ریاست مخالف پروپیگنڈہ کے الزام میں 356؍ ایف آئی آر درج کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ 789؍ انکوائریاں بھی شروع کی گئی ہیں تاکہ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے والا مواد پوسٹ کرنے میں ملوث افراد کیخلاف تحقیقات کی جا سکے۔ حالیہ ’’معرکۂ حق‘‘ مہم کے دوران، جب سوشل میڈیا پر فوج مخالف پوسٹس نمایاں ہوئیں، این سی سی آئی اے نے 52؍ مقدمات درج کیے جن میں ان ملوث افراد پر مسلح افواج کیخلاف مواد پھیلانے کا الزام ہے۔ حکام کے مطابق، ایجنسی نے 9؍ مئی 2025ء کے واقعے کی تفتیش میں پولیس کی معاونت میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، جس میں مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کو منظم کیا گیا تھا۔ مشتبہ افراد کے ڈیجیٹل ریکارڈ اور پرانی پوسٹس کا تجزیہ کر کے ایسے شواہد اکٹھے کیے گئے جن کی بنیاد پر لاہور، سرگودھا اور میانوالی میں کئی ملزمان کو سزا سنائی گئی۔ آن لائن پلیٹ فارمز کا غلط استعمال روکنے کیلئے متعدد مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں (جے آئی ٹیز) تشکیل دی گئی ہیں۔ این سی سی آئی اے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ نقصان دہ مواد کو بروقت ہٹایا جا سکے، جبکہ اس نوعیت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کرنے کیلئے باقاعدگی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھیجے جاتے ہیں۔ ایجنسی کا اوپن سورس انٹیلی جنس یونٹ (او ایس آئی این ٹی) سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے تاکہ ریاست مخالف پروپیگنڈہ کے نئے رجحانات کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدامات اس لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ غلط معلومات پھیلنے سے پہلے ہی روکی جا سکیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی اور ریاستی اداروں کو دن بہ دن ڈیجیٹل میدان میں پھیلنے والی گمراہ کن مہمات سے مربوط انداز سے بچانے کیلئے ناگزیر ہیں۔
مزید خبریں
-
کراچی پیٹرول ، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں رواں ہفتے کئی بار اضافے کے نتیجے میں ٹرانسپورٹرز نے شہریوں سے...
-
کراچی سرجانی ٹاؤن میں گھر سے ماں اور اس کے 3 معصوم بچوں کے لرزہ خیز قتل کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جاں بحق...
-
کراچی محکمہ اطلاعات اور حکومت سندھ کی کاوش سے بننے والی ”جیو فلمز“ کی ایک اور مایہ ناز پیشکش فلم ”شیروز“ 2...
-
اسلام آباد پنجاب کی 9ارب روپے مالیت کی جنگلاتی زمین واگزار، 5 کروڑ درخت لگائے گئے۔ 75فیصد سے زیادہ جنگلاتی...
-
اسلام آباد سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ 9/11 کے 25 سال بعد امریکا کمزور ہو کر ابھرا ہے اور اس نے چین کیلئے جگہ...
-
راولپنڈی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے سیاسی مسائل کا حل سیاسی طریقے سے نکالا جائے ، بیک...
-
اسلام آباد یورپی یونین کی یورپین بارڈر اینڈ کوسٹ گارڈ ایجنسی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے درمیان انسانی...
-
اسلام آباد فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت قابلِ ٹیکس اشیا کی تیاری، فروخت اور ترسیل پر ٹیکس اسٹیمپس، بینڈ رول...