اسلام آباد( نیوز رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن (AVIC) کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا، جہاں جے-10 سی لڑاکا طیارے تیار کیے جاتے ہیں۔ اآصف زرداری کمپلیکس کا دورہ کرنیوالے پہلے غیر ملکی سربراہ ، حکام کی بریفنگ ، چینگڈو سے میانیانگ تک ہائی سپیڈ ٹرین کا سفر کیا،توار کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے کمپلیکس پہنچے اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔آصف زرداری کمپلیکس کا دورہ کرنیوالے پہلے غیر ملکی سربراہ ، حکام کی بریفنگ ، چینگڈو سے میانیانگ تک ہائی سپیڈ ٹرین کا سفر کیا ، صدر زرداری کو جے-10، جے ایف-17 اور جے-20 اسٹیلتھ فائٹرز کے ساتھ ساتھ ڈرونز، خودکار یونٹس اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی،انہوں نے انجینئرز اور سائنسدانوں سے بھی ملاقاتیں کیں،صدر نے اس موقع پر کہا کہ جے-10 اور جے ایف-17 نے پاک فضائیہ کو مضبوط بنایا اور مئی 2025 کے معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص میں ان طیاروں کی کارکردگی نمایاں رہی ہے، انہوں نے اے وی آئی سی کو چین کی اعلیٰ ٹیکنالوجی اور پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کی علامت قرار دیا۔ وہ اس کمپلیکس کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ ہیں، صدر کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے،اس موقع پر پاکستان کے سفیر برائے چین خلیل ہاشمی اور چین کے سفیر جیانگ ژا ڈونگ بھی شریک تھے۔پاکستان نے دفاعی پیداوار اور ہوا بازی کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ دورہ بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے 128ویں دن عمل میں آیا۔
اسلام آباد بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کےلازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے...
کراچی آبنائے ہرمز میں رضاکارانہ بحری فیس پر یورپ کا غور، لازمی ٹول کی مخالفت، امریکا کا ایران سے ہرمز...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...