کراچی (اسد ابن حسن) دوران کسڈی ملزمان کی میڈیا کوریج پر پابندی کی سفارش،ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن وقارالدین سید نے سوشل و ڈیجیٹل میڈیا اینکرز اور صحافیوں کے لیے ایک مراسلہ ادارے کے تمام ڈائریکٹرز، ایڈیشنل ڈائریکٹرز اور سرکل انچارجز کو گزشتہ روز جاری کیے ہیں۔کورٹ کی اجازت کے بغیر کوئی صحافی/یوٹیوبر ملزم سے نہ تو ملاقات کرے گا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی خبر کسی بھی میڈیا پر نشر کرے گا خلاف ورزی پر مقدمات درج کئے جائیں گے سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پر ہر کوئی صحافی کے طور پر جو چاہتا ہے شیئر کر دیتا ہے اس حوالے سے ان کا نقطہ نظر یہ ہے کہ غیر مستند صحافیوں کو روکا اور ان کی سرکوبی کی جا سکے۔ دستاویزات کے مطابق ڈائریکٹر این سی سی آئی اے لاہور ہائی کورٹ میں ایک ملزم کی پٹیشن پر پیش ہوئے اور عدالت میں اپنی تحریر کردہ رپورٹ جمع کروائی۔ رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم پر یہ رپورٹ جمع کروا رہا ہوں کہ سپریم کورٹ میں دائر ایک پٹیشن میں مدعی شاہد علی ورسز فیڈریشن آف پاکستان جس کا نمبر 35-K/2025 جو کہ 3 فروری 2025 کو دائر کی گئی جو ملزم کے بنیادی حقوق کے حوالے سے تھی۔ اس پٹیشن پر عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا تھا۔ اب اسی عدالتی فیصلے کے تناظر میں ایک ’’حکمت عملی‘‘ انہوں نے ترتیب دی ہے جس کو نافذ کیا جائے گا۔
اسلام آباد بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کےلازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے...
کراچی آبنائے ہرمز میں رضاکارانہ بحری فیس پر یورپ کا غور، لازمی ٹول کی مخالفت، امریکا کا ایران سے ہرمز...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...