شہباز حکومت نےپہلے 16مہینوں میں کتنا قرضہ لیا ؟تفصیلات سامنے آگئیں

15 ستمبر ، 2025

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)شہبازشریف حکومت نےپہلے سولہ مہینوں میں کتنا قرضہ لیا ؟تفصیلات سامنے آگئیں۔موجودہ حکومت کےابتدائی سولہ مہینوں کے دوران قرضوں میں13078 ارب روپےکااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی حکومت کےقرضوں میں یہ اضافہ مارچ 2024 سےلیکرجون 2025کےدوران ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی دستاویز کے مطا بق مارچ 2024 سے جون 2025 کے سولہ مہینوں کے دوران وفاقی حکومت کےمقامی قرضے میں 11ہزار796ارب روپے اوروفاقی حکومت کےبیرونی قرضے میں 1282رب روپےکااضافہ ہوا جس کے بعد وفاقی حکومت کاقرضہ جون 2025 تک بڑھ کر 77 ہزار888 ارب روپے ہوگیا جبکہ فروری2024 تک وفاقی حکومت کےقرضے64ہزار810ارب روپے تھے- دستاویز کے مطابق فروری2024تک مرکزی حکومت کا مقامی قرضہ42 ہزار675 ارب روپےتھاجوجون 2025 تک بڑھ کر54 ہزار471ارب روپے ہوا۔