اسلام آباد (خالد مصطفیٰ)اضافی گیس، پاکستان LNG کارگو مؤخر کرنے کی ٹھوس تجویز قطر کو پیش کریگا، نظرثانی منصوبہ کے تحت پاکستان نے قطر سے سالانہ 80 ایل این جی کارگو استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر نے پاکستان سے ایک ٹھوس تجویز پیش کرنے کو کہا ہے، یا تو 2030 کے بعد ایل این جی (مائع قدرتی گیس) کی ترسیل کو مؤخر کیا جائے یا پھر دوحہ کو نیٹ پروسیڈز ڈیفرینشل کی شق کے تحت اپنی کچھ ٹرم کارگو بین الاقوامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔ یہ درخواست ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو گھریلو استعمال میں تیزی سے کمی کی وجہ سے گیس کے بڑھتے ہوئے بحران کا سامنا ہے۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) پہلے ہی فروری 2025 سے ہر ماہ ایک ٹرم کارگو—جو اطالوی توانائی کمپنی ای این آئی سے درآمد کیا جاتا ہے—کو کم طلب کی وجہ سے بین الاقوامی اسپاٹ مارکیٹ میں منتقل کر رہا ہے۔ یہ ماہانہ منتقلی دسمبر 2025 تک جاری رہے گی۔ اس معاملے سے واقف ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ جب پاکستان ایک باضابطہ تحریری تجویز پیش کرے گا، تو قطر اس کے جواب میں ایک جوابی تجویز دے گا۔
اسلام آباد بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کےلازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے...
کراچی آبنائے ہرمز میں رضاکارانہ بحری فیس پر یورپ کا غور، لازمی ٹول کی مخالفت، امریکا کا ایران سے ہرمز...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...