اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت سول آرمڈفورسز کوفوج کی طرح خصوصی الاونس فراہم کرنےکے لیے متحرک ہوگئی ہے۔حکومتی ذرائع کےمطابق وفاقی وزارت داخلہ نےسول آرمڈکو50 فیصداور20فیصدخصوصی الاونس فراہم کرنےکے لیے سمری وزارت خزانہ کے ذریعےوزیراعظم کو بھجوادی،وزیر اعظم کی منظوری کےبعدسول آرمڈ فورسزکوخصوصی الاونس فراہم کیاجائے گا-ذرائع کےمطابق درخواست میں بیان کیا گیاکہ سول آرمڈ فورسزکے اہلکار ملک کی سرحدوں کی حفاظت، اندرونی سلامتی کےفرائض اور پاک فوج کے شانہ بشانہ مختلف آپریشنز میں خدمات انجام دے رہے ہیں،حکومت کےمختلف اہداف جیسے بارڈر مینجمنٹ اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیاں نمایاں ہیں-ذرائع کے مطابق درخواست میں بیان کیا گیا کہ سول آرمڈفورسزنےبطور فرنٹ لائن فورس اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائی ہیں،خصوصاً حالیہ آپریشن "بنیان المرصوص" میں جہاں متعدد افسران اور جوانوں نے شہادت حاصل کی اورکئی شدید زخمی ہوئے،دہشت گردی کےخلاف لڑائی میں بڑی تعداد میں شہادتیں دی ہیں اور گراں قدر قربانیاں پیش کی ہیں،عام طور پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسزکے دستے ایک ہی مقام پرخدمات انجام دیتے ہیں-سول آرمڈ فورسزمیں سندھ رینجرز،پنجاب رینجرز،گلگت بلتستان اسکاوٹس، ایف سی ساوتھ اور ایف سی نارتھ خیبر پختون خواہ، ایف سی ساوتھ اورایف سی نارتھ بلوچستان،فیڈرل کانسٹیبلری اورپاکستان کوسٹ گارڈز شامل ہیں۔
اسلام آباد بیورو کر یسی کیلئے اہم خبر ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے گریڈ 20 میں ترقی کےلازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے...
کراچی آبنائے ہرمز میں رضاکارانہ بحری فیس پر یورپ کا غور، لازمی ٹول کی مخالفت، امریکا کا ایران سے ہرمز...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے طبی معذوری کی بنیاد پر بھرتیوں کی پالیسی کے تحت تقرریوں سے متعلق وضاحتی...
اسلام آباد پی ٹی آئی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ’معاشی دہشت گردی‘ قرار دے دیا ۔ پی ٹی آئی...
اسلام آبادحکومت نے طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 13...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے صرف ایک ہفتے کے دوران پیٹرول پر لیوی 15 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھا دی ، صارفین کو...
اسلام آباد وفاقی آئینی عدالت نئی گاج ڈیم تعمیر کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ 13 جولائی کو سنائے گی،یاد رہے کہ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے مہنگی اور لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین بلیندنگ کمپوننٹ پر...