گنڈاپور قومی اور محب الوطن حلقوں کے مسلسل دبائو کی تاب نہ لا سکے

15 ستمبر ، 2025

اسلام آباد (محمد صالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار)مختلف قومی اور محب الوطن حلقوں کے مسلسل دائو کی تاب نہ لاتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے سات جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا بیان جاری کردیا ہے جسے تحریک انصاف نے اڈیالہ میں سزائے قید کاٹ رہے بانی کے منافی قرار دیا جارہا ہے بھارتی فتنہ خوارج کے خلاف بے جگری سے لڑ رہے سیکورٹی فورس کے شہداء کے بارے میں گزشتہ ساڑھے تین سال میں پہلی مرتبہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنےو الے وزیر اعلی کا بیان سامنے آیا ہے یہ بیان اس وقت جاری ہوا ہے جب اڈیالہ جیل سے تحریک انصاف کا بانی بھارتی فتنے کے ساتھ مذاکرات کے لئے اپنے وزیر اعلی کو لگاتار ہدایات جاری کررہا ہے اور وزیر اعلی اس میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ تحریک انصاف کا بیان اپنے وزیراعلی و فتنہ خوارج کےساتھ بات چیت سے گریز پر ہی نہیں شہداء کی ہمدردی کے لئے جاری بیان پر بھی سرزنش کرے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اتوار کو اس بیان کے اجراء کے بعد تحریک انصاف کے تسلیم شدہ سوشل میڈیاسے وزیر اعلی گنڈاپور کے خلاف مہم کو غیر معمولی حد تک تیز کردیا گیا ہے۔